جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ان کی اصلیت مرغی کے انڈے کی معیشت سے شروع ہوئی جو بکری، کٹوں کی معیشت سے ہوتی ہوئی بھنگ معیشت کے تازہ شاہکار تک پہنچ گئی، ن لیگ نے حکومت کو کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمدنواز شریف سے علاج معالجہ مکمل کرانے اور معالجین کی اجازت سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اس لئے ان کی صحت اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، عدلیہ نے نواز شریف کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات کی وجہ سے بیرون ملک علاج کی اجازت

دی تھی اور ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ ان کے معالجین کے جائزے کی رپورٹس کو ملحوظ خاطر رکھے گی ، ہم حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے تھے کہ عوام تحریک انصاف کی حقیقت اور اصلیت کو جان لیں جسے عوام جان چکے ہیں ، ان کی اصلیت مرغی کے انڈے کی معیشت سے شروع ہوئی جو بکری، کٹوں کی معیشت سے ہوتی ہوئی بھنگ معیشت کے تازہ شاہکار تک پہنچ گئی ہے اور لگتا ہے کہ اب یہ ملک میں پوست کی بھی کاشت کریںگے ، رہبر کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20ستمبر کو منعقد ہو گی ۔ ان خیالات اظہارمسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ محمد آصف ، رانا تنویر حسین، رانا ثنا اللہ ،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ،انجینئر خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے عدالتی حکم ، اے پی سی کے انعقاد کیلئے رہبر کمیٹی کے اجلاس اور مہنگائی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صحت کو

لا حق سنگین خطرات کی وجہ سے عدلیہ سے انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اوراس سے پہلے حکومت اور وزیراعظم نے ان کی صحت کے حوالے سے مکمل تسلی کی ،ناکام حکومت نے اپنی کارکردگی پر بات کرنے کی بجائے ٹی وی ٹاک شوز میں نواز شریف کی صحت پر سیاست چھیڑ دی جو حکومت کی ذہنی پستی کی علامت ہے اور اتنی بے شرمی سے یوٹرن لیتے

ہوئے انہیں شرم بھی نہیں آتی، مسلم یگ(ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کو درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنا علاج معالجہ مکمل کرائیں اور جب تک معالجین انہیں وطن واپسی کیلئے مکمل صحتمند قرار نہیں دیتے وہ وطن واپس نہ آئیں ۔نواز شریف ملک و قوم کا اثاثہ ہیںان کی زندگی و صحت پر سیاست نہیں کی جا سکتی ،نواز شریف اپنا علاج مکمل کرواتے ہی فوری واپس

آ جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف جب علاج کیلئے بیرون ملک گئے تو کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں علاج کی سہولتیں معطل رہیں جس کی وجہ سے صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مریض متاثر ہوئے ،ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف کی صحت پر عدلیہ بھی ان کے معالجین کی جائزہ رپورٹس کو ملحوظ خاطر رکھے گی ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ

پر چھوڑ کر قانون کی عملداری کیلئے وطن واپس آئے تھے ، اس لئے ان کی صحت کے حوالے سے بحث کرنا ان کی اس اعلیٰ مثال اور انسانیت کی بھی تذلیل ہے ۔ ڈاکٹرز نے انہیں جب بھی اجازت دی او ران کا علاج معالجہ مکمل ہوا تو نواز شریف بغیر کسی لمحہ تاخیر کئے بغیر عوام میںہوںگے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک ہونے سے ان کے مقدمات کی قانونی حیثیت پر

کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کی غیرموجودگی میں ان کے مقدمات کی قانونی پیروی جاری رہ سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام چیپٹرز کی متفقہ رائے ہے کہ ہم نواز شریف سے درخواست کریںگے کہ وہ اپنا مکمل علاج کرانے کے بعد ڈاکٹروں کی رائے کی روشنی میں وطن واپس تشریف لائیں ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی صحت و زندگی کا فیصلہ ٹی وی شوز یا لجھے دار بیانات

سے نہیں ہو سکتا ، ان کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت علاج معالجے کیلئے ملی تھی ، وہ کسی کانفرنس میں شرکت کرنے یا سیاحتی دورے پر روانہ نہیںہوئے اس لئے وہ اپنا علاج مکمل کرائیں ،لیگل ٹیم قانونی پہلوئوں کے حوالے سے لائحہ عمل بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس

ہوا تھا اورمسلم لیگ (ن) کی تجاویز پر دوبارہ اجلاس ہو گا ، اپوزیشن کی اے پی سی 20ستمبر کو ہوگی ۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کے وکیل ان کے علاج معالجے کی رپورٹس عدالت میں جمع کراتے رہے ہیں ۔انہوںنے شیخ رشید کی جانب سے (ن) لیگ تقسیم کے حوالے سے کہاکہ ایک سیٹ کی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی طاقت کا اندازہ نہیںلگا سکتی ، ہمارے قائد نواز شریف ہیں اور سب ان کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…