پنڈدادنخان(آن لائن) موٹروے پر سالٹ رینج کے علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں حادثات سے بال بال بچ گئیں، موٹروے پولیس کی طرف سے سالٹ رینج میں سفر کرنے والوں کو کوئی آگاہی نہ دی جاسکی، موٹروے پر خطرناک تودے کئی گھنٹے تک پڑے رہے، سینکڑوں گاڑیاں
مشکل کاشکار رہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلر کہار ور گردونواح میں موسلادھار بارش کی بنا پر سالٹ رینج کے خطرناک ایریا میں کئی جگہوں پر لینڈسلائیڈنگ نے سفر کرنے والوں کو خوف میں مبتلا کئے رکھا،تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، دوسری طرف شدید موسم، تیز بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کے باوجود موٹروے پولیس کی طرف سے ڈرائیورحضرات کو کسی قسم کی آگاہی یا احتیاطی تدابیر نہ دی گئیں، آن لائن کی طرف سے صورت حال بارے پوچھا گیا تو موٹروے پولیس اہلکار نے بتایا کہ رستہ کھول دیا گیا ہے اور سڑک پر موجود تودے جلد ہٹا دیئے جائیں گے تاہم کئی گھنٹے تک ٹریفک متاثرہ جگہ سے بمشکل گزرتی رہی۔