سوات (این این آئی)سوات میں افسر خان نامی شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیلابی ریلے میں پھنسے کتے کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں ایک شخص افسر خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیلابی ریلے میں پھنسے کتے کی جان
بچالی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اس شخص کی ہمت اور جذبے کو خوب سراہا گیا۔سیلابی ریلے میں پھنسے کتے کو بچانے والے شخص افسر خان نے بتایا کہ اس نے صرف اللہ کی رضا کی خاطر یہ کام کیا ہے، اسے تیرنا آتا تھا اس لیے ڈر نہیں تھالیکن کتے کے کاٹنے سے ڈر ضرور لگ رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ اگر حکومت مدد فراہم کرے تو دریا میں ڈوبنے والوں کو بچاسکتا ہوں۔انہوںنے بتایاکہ نماز کے لیے جارہا تھا، کتے کو دیکھا جو دریا میں پھنس گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ میں سوچ لیا تھا کہ اس جانور کو ضرور بچانا ہے، اللہ مدد کرے گا۔اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر جانور کی حفاظت کرنے والے اس شخص نے کہا کہ صرف اللہ کی رضا کے لیے یہ کام کیا۔افسر خان نے کہا کہ اگر اسے نہ بچاتا اور قیامت کے دن اگر اللہ پوچھتا تو میں کیا جواب دیتا۔اس نے کہا کہ اگر حکومت مدد اور سہولت فراہم کرے تو دریا میں ڈوبنے والوں بچا سکتا ہوں۔