پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

دم مارو دم۔۔ بھول جاؤ سارے غم، مرغی، انڈہ، بکری، بھینس کے بعد پیش ہے بھنگ معیشت کا ماڈل، احسن اقبال حکومت پر چڑھ دوڑے

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی انڈہ معیشت، بکری معیشت، بھینس معیشت کے بعد اب پیش ہے بھنگ معیشت کا ماڈل۔جمعہ کے روز احسن اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان لوگوں پہ کیوں نہ واری جائیں جن کا انتخاب کپتان تھا،اس وقت دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے اور ہم بھنگ کی کاشت سے

معیشت چلانے جا رہے ہیں،میرے خیال میں اب اگلا قدم تو پوست کی کاشت بنتا ہے،دم مارو دم، بھول جاؤ سارے غم۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ آج ناصر خالد جیسے عظیم جوان کی شہادت ہوئی ہے بھارت نے کشمیر ہڑپ کرلیا ہے ہمیں وزیر اعظم کس منہ سے طعنہ دیتے ہیں کہ اپوزیشن اور بھارت کا ایف اے ٹی ایف پر موقف ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر سرنڈر کردیا ہے اوربھارت کشمیر ہڑپ کرگیا حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے گریبان میں دیکھیں ہمیں طعنے نہ دیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے مقبوضہ کشمیر میں روز شہادتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب جتنی تیزی اپوزیشن کے خلاف مقدمے بنانے میں ہے اتنی تیزی اگر کشمیر پر دکھاتے تو بہتر ہوتا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی اپوزیشن کو غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہیں یہ کون سی جمہوریت ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے اور موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں۔  احسن اقبال نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی انڈہ معیشت، بکری معیشت، بھینس معیشت کے بعد اب پیش ہے بھنگ معیشت کا ماڈل۔جمعہ کے روز احسن اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان لوگوں پہ کیوں نہ واری جائیں جن کا انتخاب کپتان تھا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…