اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روزاوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 43.75روپے جبکہ قیمت فروخت 44.25روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 44.85روپے اور قیمت فروخت 545.6روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔یادرہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک روپیہ بیس سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 43 پیسے سے گر کر 166 روپے 23 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپیہ تگڑا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید دو پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔