لاہور( این این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان سے آم ، چاول ، مچھلی اورٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے، جب آپ کے پاس ایماندار
رہنما ہوتا ہے تویہ فرق ہوتا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے افراط زر میں نمایاں کمی ہوئی، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، کپتان غریبوں کا سوچتا ہے۔ ہر پالیسی غریب کے لئے سوچ کر بنائی جاتی ہے، اب اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔