لاہور (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 مختلف شعبوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا ہے۔ جس کا فائدہ فائلرز کو پہنچے گا۔ جبکہ ایف بی آر نے اس سلسلے میں نان فائلر کے گرد شکنجہ تیار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے جن پانچ شعبوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا ہے ان میں ملک بھر میں
واقعہ شادی ہالز میں تقاریب کی بکنگ پر عائد ٹیکس نجی تعلیمی اداروں میں 2 لاکھ روپے زائد سالانہ فیس ادا کرنے والوں پر عائد انکم ٹیکس بیرون ملک زیر تعلیم بچوں کی فیس پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس مارکیٹ کمیٹیوں کے لائسنس پر عائد ٹیکس اور پیمرا کی فیس پر عائد 9 لاکھ روپے مالیت کا ٹیکس شامل ہیں۔