اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے شمالی کوریا کی80اہم شخصیات اور 75اداروں پر پابندی لگا دی

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی ۔قومی موقر نامے دنیا کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی

سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی ۔ وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ اہم حکومتی شخصیات اور اداروں کی ایک مجموعی فہرست جاری کردی ہے ۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کو ہر قسم کے ہتھیاروں اور مواد کی سپلائی، فروخت اور ترسیل پر پابندی ہوگی، ہر طرح کے مالیاتی اور دفاعی تعاون پر بھی پابندی ہوگی، شمالی کوریا کے جہازوں، سفارتکاروں، حکومتی اہلکاروں اور ورکرز کے علاوہ کسی بھی شمالی کورین شہری کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ شمالی کوریا کی حکومت اور ورکرز پارٹی کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔ ان پابندیوں کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں جولائی 2020 میں کی جانے والی ترامیم کے بعد کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے ایس آر او جاری کر دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…