اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ،چین اور روس کے وزرائے دفاع اور وزرائےخارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی جو کہ کثیر قطبی نظام اور نئے ریجنل بلاکس کی تشکیل کے خلاف مزاحمت کرنے والے طاقت کے مراکز کی جانب سے پیداشدہ عالمی اضطرابی صورتحال کے تناظر میں اہم علاقائی پیشرفت ثابت ہونے والی ہے ۔ ستمبر کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران
روسی دارالحکومت ماسکو میںیہ ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم وزراء کانفرنس کی سائیڈ لائن پر کریملین میں ہوں گی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سے پیر کی قومی موقر نامے جنگ کو بتایا کہ اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ ان کی اسلام آباد واپسی پر کیاجائےگا۔بھارتی وزراءبھی اس سمٹ میں شرکت کریں گے اوردیگر مندوبین کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہوں گی ۔