جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

لوگ سوچتے کیسے ہیں؟ فیس بک کے بانی کو فارمولے کی تلاش

datetime 6  جولائی  2016 |

فیس بک کے شریک بانی مارک زوکربرگ ان دنوں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی تو ایسا فارمولا ہو گا جس کے ذریعے یہ وضاحت کی جا سکے کہ لوگ آخر سوچتے کیسے ہیں؟امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے بدھ یکم جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق منگل تیس جون کے شام اپنے فیس بک پیج پر سوال و جواب کے ایک طویل سلسلے کے دوران مارک زوکربرگ نے عالمی شہرت یافتہ ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کو بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ لوگ کس طرح سوچتے ہیں۔اس آن لائن چَیٹ فورم میں اسٹیفن ہاکنگ نے زوکربرگ سے پوچھا تھا کہ آیا ان کے ذہن میں سائنس سے متعلق کوئی ایسا سوال ہے، جس کے جواب کی تلاش کے وہ خواہش مند ہوں۔ اس پر مارک زوکربرگ نے لکھا، ’’میری سب سے زیادہ دلچسپی انسانوں سے متعلق سوالات میں ہے۔‘‘ پھر زوکربرگ نے اس فیس بک بحث کے دوران مختلف موضوعات کی ایک ایسی فہرست بھی لکھ دی، جس میں دماغ کی کارکردگی اور لافانیت یا ابدیت جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔مارک زوکربرگ نے اسٹیفن ہاکنگ کو لکھا، ’’میں یہ جاننے کے لیے بڑا متجسس ہوں کہ آیا ریاضی کا کوئی ایسا بنیادی قانون موجود ہے، جس کی مدد سے انسانوں کے سماجی رشتوں کی وضاحت کی جا سکے اور جو یہ سمجھنے میں مدد دے سکے کہ ہم ان خیالات کے مابین توازن کیسے قائم کرتے ہیں کہ کوئی انسان کسی دوسرے انسان یا شے کو اگر اہمیت دیتا ہے تو کیوں اور کیسے؟‘‘ اس پر اسٹیفن ہاکنگ نے کہا، ’’میں شرط لگا سکتا ہوں کہ ایسا کوئی نہ کوئی فارمولا ہے۔‘‘

Symbolbild - Facebookفیس بک کا یورپی ہیڈکوارٹر آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہے

اس آن لائن فورم میں ہالی وُڈ کے سٹار اداکار، باڈی بلڈنگ کے سابقہ عالمی چیمپئن اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر بھی شامل تھے۔انہوں نے مارک زوکربرگ سے پوچھا، ’’آپ کرہء ارض کے مصروف ترین انسانوں میں سے ایک ہوں گے۔ آج کی نوجوان نسل خود کو پاپائے روم کی نسبت شاید آپ کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہو گی۔ آپ ورزش کے لیے اگر کوئی وقت نکال پاتے ہیں تو کتنا اور کس طرح؟‘‘اس پر فیس بک کے شریک بانی نے اپنے جواب میں لکھا، ’’میں ہر ہفتے کم از کم تین مرتبہ جسمانی ورزش کے لیے وقت نکال لیتا ہوں۔ زیادہ تر صبح کے وقت۔ میں جب بھی جاگنگ کے لیے جاتا ہوں، اپنے کتے کو بھی ساتھ لے جاتا ہوں۔‘‘اسی فورم میں زوکربرگ سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک خوشی کی تعریف کیا ہے، تو انہوں نے کہا، ’’بہت سے لوگ خوشی کو تفریح کے ساتھ گڈ مڈ کر دیتے ہیں۔ وہ سب کچھ جس پر آپ کا یقین ہو، آپ وہ سب کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر کریں، جنہیں آپ چاہتے ہوں، یہی خوشی ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…