بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

نیب کا تحریک انصاف کے دو اہم وزراء کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا عندیہ سچ ثابت

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے شراب لائسنس کیس اور ٹھوکر نیاز بیگ گیٹ وے انکوائری میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو طلب کرنے کے بعد اب صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے خلاف بھی کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ماضی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا جو عندیہ دیا گیا تھا اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور امکان ہے کہ نیب لاہور صوبائی وزراء عبدالعلیم خان اور سبطین خان کو جلد طلبی نوٹس جاری کرے گی جبکہ دوسری طرف اس صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ (ن) لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے رہنما (ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف نیب انکوائریوں پر ان کے استعفوں کا مطالبہ کرسکتے ہیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) نیب کے طلب کرنے پر کرپشن کے مبینہ الزامات پر مبنی انکوائریوں میں ملوث ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیوں نہیں کرسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…