اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی
تجویز دی گئی ہے،اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی دی ہے،اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں، پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔