گوجرخان (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعہ بننے والی ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت نے ملک و قوم کو مایوسیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے جس کے نتیجہ میں ہر آنیوالے دن ملک مسلسل پیچھے جا رہا ہے مگر بدقسمتی سے بعض
اپوزیشن جماعتیں فی الوقت اس حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران کان کو نالائقی پر مین آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے ۔ عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ یں گے ۔ وہ سابق چیئرمین گوجرخان بلدیہ ون لیگی رہنماء الحاج شاہد صراف کی رہائشگاہ پر جمعیت اور ن لیگی اکابرین سے گفتگو کررہے تھے،مولانا فضل الرحمٰن نے تقریباً 3گھنٹے تک شاہد صراف کی ہاں قیام کیا جہاں انہوں نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلا ص، ا مید و ا ر صو با ئی اسمبلی PP-8راجہ بابرکرامت اور شاہد صراف سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی،راجہ جاوید اخلاص،راجہ بابر کرامت،سابق ایم پی ملک افتخاراور شاہد صراف نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کی مولانا کی کوششوں کو بے حد سراہا،لیگی اکابرین نے کہا کہ بلا شُبہ مولانا کے لانگ مارچ سے لڑکھڑا جانیوالی حکومت سنبھل نہیں سکی، یحییٰ فیض ایڈووکیٹ، طیب قریشی،خواجہ اعجاز، ندیم بخاری اور راجہ اقبال صراف بھی اس موقع پرموجود تھے،مولانا نے گذشتہ برس کے آزادی لانگ مارچ کے شرکاء کوگوجرخان میں ٹھہرانے اورصراف ہاؤس میں شاندار میزبانی پر شاہد صراف کا شکریہ بھی ادا کیا