ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان تیل و گیس میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن، تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیاب 1، ضلع کوہاٹ خیبر پختونخواہ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ باراتی بلاک ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں او جی ڈی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 97.5 فیصد اور خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (کے پی او جی سی ایل) 2.5 فیصڈ فیصد کی حصہ دار ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کی تیسری شاندار کامیابی ہے۔ سیاب کنواں نمبر 1 کی کھدائی اور ساخت او جی ڈی سی ایل نے اپنے ٹیکنیکل ماہرین انجنئیرز پر انحصار کرتے ہوئے مکمل کیا۔ کنویں کی کھدائی5500 میٹر تک کی گئی۔ اوپن ہول لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے ابتدائی طو ر پر 32/64 چوک کے ذریعے یومیہ 1.6 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 12 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو190 پاونڈز فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے۔سیاب کنواں نمبر 1 کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی کامیاب ایکسپلوریشن منصوبہ بندی اور شاندار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ جس سے او جی ڈی سی ایل اور کے پی او جی سی ایل کے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گااور ملک میں تیل اور گیس کے طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیاب 1، ضلع کوہاٹ خیبر پختونخواہ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ باراتی بلاک ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں او جی ڈی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 97.5 فیصد اور خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (کے پی او جی سی ایل) 2.5 فیصڈ فیصد کی حصہ دار ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کی تیسری شاندار کامیابی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…