اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سولر سسٹم کے تحت اب رات کو بھی بجلی پیدا ہو سکے گی،پانی، ہوا، دھوپ کے بعد سائنسدانوں نے رات کے وقت بجلی پیدا کرنے والے اینٹی سولر پینلز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سولر سسٹم کے تحت بجلی بنانے والے پلانٹس کی زیادہ تر
پیداوار صفر ہو جاتی ہے اور دن میں بنائی جانے والی بجلی کو رات میں استعمال کرنے کے لئے بیٹریوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے رات کے وقت بجلی پیدا کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ڈھونڈ نکالی ہے اس سولر ٹیکنالوجی سے رات میں زمین کی گرمی سے بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے یہ پینل اپنے اردگرد رات کے وقت زمین سے نکلنے والی معمولی سی ریڈی ایشن کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسی ریڈی ایشن کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رات میں بجلی کو سٹور کرنے کے اخراجات سے بچا جاسکے گا، اس ٹیکنالوجی سے سورج کی روشنی کی مناسبت سے رات میں ایک چوتھائی بجلی پیدا کی جاسکے گی،جن ممالک میں سورج کم نکلتا ہے ان ممالک کے لئے یہ اینٹی سولر پینل خصوصی طورمتعارف کرائے گئے ہیں۔