اسلام آباد (این این آئی)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 86 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی نیپرا درخواست پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گی۔سی پی پی اے کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں کی گئی ہے جولائی میں 14ارب 71کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 63ارب 56کروڑ روپے کی بجلی فروخت کی گئی جولائی میں پانی سے 36.6فیصد ، کوئلے سے 17.55فیصد بجلی بنائی گئی فرنس ائل سے 5.84، گیس سے 10 ڈیزل سے 0.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درخواست جبکہ ایل این جی سے 20.62فیصد بجلی کی پیداوار ہوئی سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت یکم ستمبر کو ہو گی۔