ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل ریلوے پھاٹک کے قریب ما ل گاڑی کی5 بوگیاںپٹری سے اترگئیں ٹرین فیصل آباد سے وزیر آباد جا رہی تھی بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث وزیرآباد ریلوے ٹریک کئی گھنٹے بلاک رہا۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد سے وزیر آباد جانے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاںریلوے پھاٹک کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث فیصل آباد سے
وزیر آباد اور وزیرآباد سے فیصل آباد جانے والاریلوے ٹریک کئی گھنٹے بلاک رہا ریلوے انتظامیہ ٹریک بحال کرنے میں کاروائیوں میں مصروف رہی جبکہ 4گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونیوالی طوفانی بارشوں کا پانی ریلوے لائنوں میں کھڑا رہاجس کے باعث لائنوں کے نیچے مٹی بیٹھنے سے مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔