سکھر(آن لائن)کراچی جانے والی 48 رحمان بابا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ لاکھا روڈ کے قریب پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا، ڈرائیور نے بروقت ایمرجنسی بریک لگا کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی
جان والی تیز رفتار رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ہارڈ ہوکر ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرین کی بوگیاں لڑ کھڑا گئیں۔ ٹرین ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی کو روک دیا، دوران چیکنگ ٹرین کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ جس کے بعد ٹرین کو لوپ لائن پر لگا دیا گیا. ریلوے ذرائع کے مطابق اگر بروقت گاڑی نہ رکتی تو ٹرین کے ٹریک سے اتر کر بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔ ٹیکنیکل ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر پاور پلانٹ کو الگ کرکے ٹرین کو منزل مقصود کی طرف روانہ کرنے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ حادثے کے باعث ڈائون ٹریک بلاک جبکہ ٹرین کی روانگی کا تاخیر کا شکار ہے ۔