ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے متفقہ مسائل ہیں ، مولانا محمود اشرفی

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (پ ر)محرم الحرام میں امن و امان کیلئے تمام مکاتب فکر مشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل کر رہے ہیں ۔ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے متفقہ مسائل ہیں ، فلسطین کے مسئلہ پر پاکستانی عوام اور حکومت کا مؤقف واضح ہے ۔ فلسطینی عوام کا فیصلہ ہی امت مسلمہ کا فیصلہ ہو گا۔ متحدہ علماء بورڈ کے تحت محرم الحرام میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے رابطہ آفس کام کر رہا ہے ۔

تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کی مشاورت سے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری ، علامہ غلام اکبر ساقی ،علامہ محمد حسین اکبر ، پیر محفوظ مشہدی، مولانا محمد ایوب صفدر ،مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید،مولانا مفتی عبد الکریم خان، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی ، علامہ طاہر الحسن ،مولانا زبیر عابد، مولانا محمد اسلم قادری، مولانا زبیر کھٹانہ ،مولانا عثمان بٹ، مولانا احسان احمد الحسینی، قاری عصمت اللہ معاویہ، چوہدری شبیر یوسف گجر، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا زبیر زاہد، قاری شمس الحق ، حافظ عبد الرئوف فاروقی ، مولانا ابراہیم حنفی ، قاری مبشر رحیمی ، مولانا اسلام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پیغام پاکستان کی روشنی میں متحدہ علماء بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے گا، تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والے عناصر سے برأت کرتے ہیں ۔ حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں

رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا ضیاء الحق نقشبندی ، مولانا عبد الوہاب روپڑی ، مولانا محمد افضل حیدری ، مولانا اسید الرحمن سعید، علامہ عبد الحق مجاہد شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر سے مشاورت کے ساتھ تحفظات دور ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر

امت مسلمہ کے مسائل ہیں ، کشمیر اور فلسطین کا وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری اور فلسطینی عوام کو قبول ہو گا ، پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطین کے مسئلہ پراپنا مؤقف واضح کر دیا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کا مؤقف ہی امت مسلمہ کا مؤقف ہے ۔ موجودہ حالات میں اسلامی تعاون تنظیم کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بانی ممبر ہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے

مقابلے میں کسی اور تنظیم یا فورم کی تشکیل ممکن ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دس محرم الحرام کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں وحدت امت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جس میں کشمیر ، فلسطین اور عالم اسلام کے مسائل اور تعلقات کے حوالے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر تا 10 ستمبر تک عشرہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت منایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کو عالم اسلام اور عالمی دنیا میں تنہا کیاجائے لیکن وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام اور عالم عرب میں پچاس لاکھ پاکستانیوں کا مستقبل محفوظ ہے ۔

بیرون ملک محنت کرنے والے پاکستانی ہمارا فخر ہیں ، ان کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے متحدہ علماء بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی مکمل توثیق کرتے ہوئے پیغام پاکستان کو قانونی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہےاور متفقہ ضابطہ اخلاق کو جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…