مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں 76 سالہ محمد خان نے حال ہی میں مالاکنڈ یونیورسٹی میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لیا ہے، محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پاس کرنا ان کا خواب ہے لیکن وہ مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری، عزم و ہمت نے انہیں مالاکنڈ یونیورسٹی پہنچا دیا جہاں انسٹی ٹیوٹ
کے حکام ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کی مدد کر رہے ہیں، 76 سالہ بزرگ نے بتایا کہ میں نے 1962 میں میٹرک کیا اور 1963 میں بطور ٹیچر گورنمنٹ سکول میں کام شروع کیا۔ وہ 2004ء میں ریٹائر ہوئے لیکن تعلیم سے ان کی دلچسپی کم نہ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020ء میں ایف اے کا امتحان پاس کیا اور اب میں بی اے کرنے کا خواہش مند ہوں۔ بی اے کے بعد ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم دلوائی ہے، ان کی طرف سے میں نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے تو اب میں نے اپنی تعلیم پوری کرنے کی ٹھان لی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلر نے محمد خان کے تمام اخراجات کی ذمہ داری لے لی ہے۔ وہ تمام شعبوں میں ان کی مدد کر رہے ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 76 سالہ محمد خان نے حال ہی میں مالاکنڈ یونیورسٹی میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لیا ہے، محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پاس کرنا ان کا خواب ہے لیکن وہ مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری، عزم و ہمت نے انہیں مالاکنڈ یونیورسٹی پہنچا دیا جہاں انسٹی ٹیوٹ کے حکام ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کی مدد کر رہے ہیں