پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

یوٹیوب نے گلوکار ابرار الحق کو سلور پلے بٹن سے نواز دیا، یہ بٹن کیوں دیا جاتا ہے؟ جانئے

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو سلور پلے بٹن سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیوب اپنے معروف مواد تیار کرنے والے افراد کو مختلف قسم کے پلے بٹن کے اعزاز سے نوازتا ہے،یوٹیوب پلے بٹنز، یوٹیوب کرئیٹر ریوارڈ کا ایک حصہ ہوتے ہیں

جو اس بات کا اعتراف بھی ہیں کہ مذکورہ بٹن حاصل کرنے والا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے۔یوٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز چینل کے سبسکرائبر کی تعداد پر انحصار کرتا ہے تاہم یہ یوٹیوب کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ کسے اس ایوارڈ سے نوازے۔اس سلسلے میں ایوارڈ دینے سے قبل چینل کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ چینل نے یوٹیوب کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کیا یا نہیں، اسی طرح یوٹیوب یہ اختیار بھی رکھتا ہے کہ وہ کسی بھی کرئیٹر کے ریوارڈ سے انکار کردے۔یوٹیوب کی جانب سے اس پلے بٹن کے مجموعی طور پر 4 کٹیگری سلور، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن شامل ہیں۔سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور ابرار الحق کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس کی وجہ سے انہیں سلور بٹن سے نوازا گیا۔ابرار الحق نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دئیے جانے سے آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ میں نے یوٹیوب سے اپنا سلور بٹن وصول کیا ہے۔انہوں نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ گلوکار ابرار الحق نے اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انشاء اللہ اس چینل کو انسانیت کی خاطر استعمال کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…