جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا گوادر میں 10 ارب ڈالر کی ریفائنری بنانے سے انکار، اب یہ ریفائنری کون بنائے گا؟ حیران کن انکشاف

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں سعودی عرب آئل ریفائنری نہیں بنا رہا، اب یہ آئل ریفائنری سعودی عرب کی جگہ چین بنائے گا۔ اس بات کا انکشاف سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا، خبریں ہیں کہ سعودی عرب اب گوادر میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری نہیں بنا رہا اور اس سے پیچھے ہٹتا چلا جا رہا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ پاکستان اور چین کا ایران کو سی پیک میں شامل کرنا ہے،کچھ عرصہ پہلے پاکستان اور چین نے

چاہ بہار کو سی پیک سے جوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ معروف تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب یہ آئل ریفائنری نہیں بناتا تو اس صورت میں یہ آئل ریفائنری اب چین بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب امریکی کیمپ میں ہے، سعودی عرب نے ایک واضح پیغام میں انڈیا سے تعلقات بہتربنانے کی خواہش کا اظہار کیا، سعودی عرب نے کہا کہ ہم امریکہ کے خطے میں مفاد کو تحفظ دیں گے، اگر آپ بھارت کی بالادستی قبول نہیں کرتے تو ٹھیک ہے، ہمارے تعلقات آپ کے ساتھ رہیں گے لیکن گرم جوشی نہیں ہوگی۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ آئے کیونکہ ہم پاکستان کی بڑی مدد کر سکتے ہیں۔ سمیع ابراہیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کی دو تین ماہ کے اندر آمد متوقع ہے، بہت بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے بہت قریب ہے، لیکن جب چین کے بلاک میں ایران شامل ہوگیا تو اس صورت میں پاکستان کس طرف جائے گا۔ معروف تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب یہ آئل ریفائنری نہیں بناتا تو اس صورت میں یہ آئل ریفائنری اب چین بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…