بیجنگ(این این آئی)سوشل میڈیا کی مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک نے امریکا میں ہیٹ اسپیچ کے متعلق اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے تین لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ویڈیو ز ہٹادیے اور 1300 اکاونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک امریکا کے
سیفٹی کے سربراہ ایرک ہان نے اپنے ایک بلاگ میں اس اقدام کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہمارا مقصد ٹک ٹاک پر سے نفرت کو ختم کرنا ہے۔ یہ تعداد منافرت انگیز مواد یا رویے کے ہر عمل کے خلاف صد فیصد کامیابی کو ظاہر نہیں کرتے ہیں تاہم یہ اس طرح کے رویے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہماری عہد بندی کو اجاگر ضرورکرتے ہیں۔اس چینی ایپ کی مالک بائٹ ڈانس نامی کمپنی نے کہا کہ اس نے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کی ہے جو نسلی بنیادوں پر ہراساں کرنے والے تھے اور جن میں ہولوکاسٹ اور غلامی جیسے ‘پرتشدد سانحوں کا انکار کیا گیا تھا۔بائٹ ڈانس نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک نے نہ تو کبھی کسی امریکی یوزر کا ڈیٹا چینی حکومت کو فراہم کیا ہے اور اگر ایسا کرنے کو کہا گیا تب بھی وہ ایسا نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام طرح کی باتیں بلا وجہ کی جارہی ہیں اور یہ صریحا جھوٹ پر مبنی ہیں۔