پیرس(این این آئی )فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن اور ان کی توسیع پسندی پر مبنی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانسیسی جریدے کو ایک انٹرویو میں ماکروں کا کہناتھا کہ ان کے ترک ہم منصب نے توسیعی پالیسی اپنا رکھی ہے جو یورپی مفادات سے میل نہیں کھاتی ہے یہ یورپ کو عدم استحکام سے
دوچار کرنے والا عامل ہے۔فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یورپ پر لازم ہے کہ وہ ان امور کا دو بدو مقابلہ کرے اور اپنی ذمے داری پوری کرے۔ میں جارحیت یا زیادتی کی تائید نہیں کرتا مگر متوازی صورت میں جواب ضروری ہے۔ میں کمزور سفارت کاری پر یقین نہیں رکھتا۔ ہم یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ یورپ کی یک جہتی معنویت کی حامل ہے۔