ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

حکومت معیشت کی ڈوبتی نبض کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی،  بڑا دعویٰ

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ اقتدار سے دوری اپوزیشن جماعتوں کو بے چین کئے ہوئے ہے ،اپوزیشن کے اکٹھ کا صرف دو رکنی ایجنڈا کرپشن اور اپنی سیاست بچائو ہوتا ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ اپوزیشن آئندہ عام انتخابات میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو لیکن یہ خود اسی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 127سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں ساز گار ماحول کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کو جاتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جاتے ہوئے معیشت کے ساتھ ایسا کھلواڑ کیا تاکہ آنے والی حکومت مشکلات سے باہر نہ آ سکے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنے عزم اور دور اندیشی سے پاکستان کوخطرات سے باہر نکالا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ مہنگائی ہے اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں ، عوام کا استحصال کرنے والوں کو گرفت میں لانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔سابقہ حکمرانوں نے جو بیگاڑ پیدا کئے ہیں انہیں راتوں رات نہیں ٹھیک کیا جا سکتا لیکن وزیر اعظم عمران خان ایک پل کے لئے بھی غافل نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معیشت کی ڈوبتی نبض کو بحال کرنا تھا جس میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں اور اب مرحلہ وارآگے بڑھ رہے ہیں، انشا اللہ ہر آنے والا سال گزرے ہوئے سال سے بہتر ہوگا اور عوام اپنی زندگیوں میں واضح تبدیلی اور بہتری محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں کی سیاست کرپشن کے بوجھ تلے دفن ہو گئی ہے اور اب ان کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…