منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے پاکستانی طالب علموں کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک منصوبے کے تحت چین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ۔ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستانی طالب علموں کو 20ہزار سکالرشپس اور 1500انٹرن شپس دینے جا رہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کودی کہ سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں تمام پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سی پیک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اس سکالرشپ اور انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست فارم مہیا کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے خواہش مند لوگ اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے چینی سفر ژاؤ جن نے ایک بیان میں کہا کہ گوادر میں بہت ساری چینی کمپنیاں سرمایہ کاری شروع کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے پاکستانیوں کو روزگار کے بےشمار مواقع ملیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…