کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کوبھی کاروبار حصص میں اتارچڑھا کی کیفیت رہی لیکن مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ منگل کو شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز11پوائنٹس کی مندی سے ہوا اور100انڈیکس40111پوائنٹس پر بھی آیا بعد ازاں سرمایہ کاروںکی جانب سے نئی سرمایہ کاری کرنے کی وجہ سے انڈیکس بڑھتا ہوا 40435تک پہنچ گیا لیکن اس کے بعد
مارکیٹ میں تیزی کی لہر میں ٹھہرا آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کو پرکشش قیمتوں پر فروخت سے اوپر کی جانب گامزن مارکیٹ دوبارہ نیچے کی جانب آنے لگی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس40335سے گھٹ کر40184تک آگیا۔تیزی سے مارکیٹ کے سرمایے میں 8ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کوسیمنٹ،فیول،ٹوبیکو،پیٹرولیم،پاور،کمیونیکیشن، فوڈز اور بینکنگ کے شعبے میں خریداری کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 61.51پوائنٹس بڑھ کر40184.01پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس16.44پوائنٹس اضافے سے 17401.87پوائنٹس پ آگیا.کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس33.70پوائنٹس بڑھ کر28232.90 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس332.69پوائنٹس کی تیزی سے 64886.88 پر بند ہوا ۔کاروباری اتار چڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمایے میں8ارب90کروڑ61لاکھ27ہزار230روپے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب51ارب 72کروڑ54لاکھ 57ہزار822روپے سے
بڑھ کر 74کھرب60ارب 63کروڑ15لاکھ 85ہزار52روپے ہو گیا ۔منگل کو مارکیٹ میں45کروڑ88لاکھ3ہزار401 حص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ روز 52کروڑ26لاکھ 52ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 400کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 196میں کمی
اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک نٹرنیشنل بلک3کروڑ55لاکھ،پاک ریفائنری2کروڑ75لاکھ، ڈی جی خان سیمنٹ2کروڑ67لاکھ،میپل لیف2کروڑ43لاکھ،حیسکول پیٹرول ایک کروڑ 83لاکھ، کے الیکٹرک ایک کروڑ77لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سفائر ٹیکسٹائل
کے حصص کی قیمت25.00روپے کے اضافے سے 850.00روپے اورگیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 15.00روپے کے اضافے سے 630.00روپے پر جا پہنچی جبکہ قیمتوں میں نمایا کمی رفحان مائز اوریو نی لیور فوڈز کے شیئرز کے بھا میںرہی جنکے دام175.00روپے اور100.00روپے کی کمی سے بالترتیب8000.00روپے اور 9700.00روپے رہ گئے ۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2487 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں مزید 30 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 2005 ڈالر کی سطح پرآگئی،
دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900 روپے اور 2487 روپے کااضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 22 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے
بعد 1 لاکھ 4 ہزا ر 853 روپے کی سطح پر آگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے بڑھ کر 1530 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51 روپے 44 پیسے بڑھ کر 1311 روپے 72 پیسے ہوگئی۔