کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کے اضافے سے1953ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کے اضافے سے 1لاکھ19ہزار400روپے ہو گئی جبکہ343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی۔مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتیں پھر سے بڑھنا شروع ہو گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے میں
فی اونس سونے کی قیمت میں 99ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 2030ڈالر سے گھٹ کر1931ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا13ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ29ہزار روپے سے کم ہو کر1لاکھ19ہزار روپے ہو گیا اسی طرح8574روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار 597روپے سے کم ہو کر1لاکھ2ہزار23 روپے پر آ گئی۔