پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عدالت عظمیٰ کا زبردست فیصلہ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معذور کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا، متبادل الفاظ بھی بتا دئیے

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معذور کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیااور کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معزور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں۔

ہفتہ کو اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ سرکاری خط و کتابت،سرکولرز اور نوٹی فیکیشن میں معذور نہ لکھا جائے،معذور کی جگہ معذوری کا حامل شخص یا منفرد صلاحیتوں کا حامل شخص لکھا جائے،فیصلہ معزور افراد کے ملازمت میں کوٹہ سے متعلق کیس میں جاری کیا گیا ۔عدالت نے عبید اللہ کو ملازمت نہ دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا اور ایک ماہ کے اندر میرٹ کے مطابق معزور کوٹہ پر بھرتیاں کرنے کا حکم دیا ۔ فیصلے میں کہاگیا معذور لفظ استعمال کرنے سے اس شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے،آئین پاکستان معذور افراد کو عام افراد کے مساوی حقوق دیتا ہے۔ فیصلہ میں کہاگیا کہ ڈس ایبل پرسن آرڈیننس کے مطابق کسی شعبے میں ٹوٹل ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ معذوروں کیلئے مختص ہے،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں 3.3 ملین سے 27 ملین لوگ معذور ہیں،معاشرے میں معذور افراد کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ عام تاثر ہے کہ معزور افراد کوئی کام درست انداز میں نہیں کرسکتے،معذور افراد کو ملازمت سرانجام دینے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں،معذور افراد کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،عبید اللہ نے معذور کوٹہ پر ملتان میں سینئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر کیلئے اپلائی کیا تھا،81 سیٹوں میں سے صرف عاصمہ قاسم کو معذور کوٹہ پر ملازمت دی گئی،قانون کے مطابق 81 میں سے 5 سیٹیں معزور کوٹہ کی بنتی تھیں ،عبید اللہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…