ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سندھ کے 8 لاکھ طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کردیاگیا

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے 8 لاکھ طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کردیاگیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں بل پر دستخط کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد ترمیمی بل ایکٹ کا حصہ بن گیاہے۔اس سلسلے میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،

جس کے مطابق سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اب اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے یہ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا، بل کے تحت تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیم کی گئی تھی، ان میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شامل تھے۔تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیمی ایکٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کر سکتا ہے، تاہم اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وبا یا عالمگیر وبا کی صورت میں ایمرجنسی نافذ ہونے پر کیا جا سکتا ہے۔ترمیمی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کر دہ پالیسی کے تحت ہوگا، یہ بل یکم جون سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمگیر وبا کی صورت میں ممکن نہیں ہیں، اس لیے حکومت کی پالیسی کے تحت طلبہ کو پروموٹ کیا جائے۔چوں کہ تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہیں تھی اس لیے اس میں ترمیم کی گئی۔ سندھ کے 8 لاکھ طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کردیاگیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں بل پر دستخط کر دیئے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…