اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے، ہمہ وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ کا دشمن کوسخت پیغام

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بری اور بحری افواج کے ساتھ ملکر ملکی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو سکتے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے JF-17B (ڈوئل سیٹ) طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ ایف سولہ طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے والے ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے اس ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئر چیف نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ میں JF-17 ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا۔ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری فوج کے ساتھ ملکر ملکی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ کی بیس آمد پر ائیر آفیسر کمانڈنگ اور بیس کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔  ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بری اور بحری افواج کے ساتھ ملکر ملکی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو سکتے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے JF-17B (ڈوئل سیٹ) طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…