ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران صاحب 126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہبازشریف سے معافی مانگتے، ن لیگ نے بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کو عدالت کی توہین قرار دیدیا

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہبازشریف سے معافی مانگتے،عمران صاحب بی آرٹی پشاورکے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم توآرہی ہوگی؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے بی آرٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کھلم کھلا توہین عدالت کی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارٹی پرچم کا رنگ یا پارٹی برینڈنگ نہ کی جائے ،بی آرٹی افتتاحی تقریب میں جھڈیاں اور تمام برینڈنگ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگوں کے مطابق تھیں ،وزیراعظم نے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس لیں ،نوازشریف ، شہبازشریف نے سات سال پہلے میٹروز بنائیں، چلائیں اور عوام کو سہولت دی ،شہبازشریف نے چار شہروں میں ریکارڈ مدت اور قومی خزانے کی ریکارڈ بچت سے چار میٹروز بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں شہبازشریف کی میٹرو حرام اور پشاورمیں مہنگی ترین ایک میٹرو حلال ؟،پنجاب کے شہریوں کو اچھے ، سستے اور معیاری سفر کی سہولت ملے تو آپ کو برالگتا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر جس منصوبے کی مخالفت کرتے رہے، آج اسی پر اپنے نام کی بے شرمی سے تختی لگادی؟،شرم آنی چاہئے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے ،شرم آنی چاہئے کہ چار میٹروز جس پیسے میں بنیں، آپ نے اس سے زیادہ پیسہ لگا کر ایک میٹرو بنائی، وہ بھی نامکمل۔  مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہبازشریف سے معافی مانگتے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…