اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا ہے کہ مریم نواز سارا دن میڈیا پر چھائی رہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے مریم نواز اور ن لیگ کی پلاننگ کامیاب رہی جبکہ حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی نے دکھایا کہ جب جاتی عمرہ سے گاڑیاں روانہ ہو رہی تھیں تو ان میں پتھروں کے شاپر
رکھے ہوئے تھے ۔ پاکستان میں ہلڑ بازی اور مارکٹائی کی سیاست ہی کامیاب رہی ہے ۔مولانا فضل الرحمان کو پھچلے سال دھرنے کا غصہ ہےجہاں پر ان دو بڑی جماعتوں نے ان کےساتھ جو ہاتھ کیا ہے۔ انہیں دھوکہ دیا گیا ، سڑکوں پر لا کر تنہا چھوڑ دیا گیا ۔ اب یہ عوام کو سڑکوں پر عوام کیسے لائینگے ۔ عمران خان کو کرونا نے بہت فائدہ پہنچایا ہے ۔