بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نیب آفس کے باہر تصادم ، وفاقی کابینہ کے اراکین کا شدید ردعمل وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جشن آزادی پر کرونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں۔

کابینہ اراکین نے نیب کے آفس کے باہر ن لیگی کارکنوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور پتھر لانے والوں کے خلاف قانون کار وائی ہونی چا ہئیے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا ۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔کابینہ کو جشن آزادی کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔جشن آزادی پر کرونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ یوم آزادی ہماری پہچان ہے۔جشن آزادی کے موقع پر جدوجہد آ زادی سے نئی نسل کو روشناس کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی ۔کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت دی تھی۔اسلام آباد کے مضافات میں قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر آئی جی اسلام آباد نے کابینہ کو بریفنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کی جانب سے نیب کے آفس کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی ۔ ،کابینہ اراکین نے کہا کہ نیب کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور پتھر لانے والوں کے خلاف قانون کار وائی کرنی چا ہئیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…