اسلام آباد( آن لائن)73ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹاخے پھوڑنے، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کرد ی جبکہ13 اور14 اگست کو ریڈزون غیر متعلقہ افراد اور ٹریفک کیلئے بند رہے ،آئی جی نے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا کے
احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی سخت ہدایات پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی ٹریفک کو مشترکہ ٹریفک پلان اور حکمت عملی اپنانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث 13 اگست رات اور 14 اگست کو ریڈ زون غیر متعلقہ اشخاص اور غیر ضروری ٹریفک کے لیے بند رہے گا، ون ویلنگ ،کارریسنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی،شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں بھی معمول کے علاوہ اضافی نفری تعینات کی جائے گی، شہریوں کی مشکلات دور کرنے ٹریفک کی روانی بحال کو رکھنے کے لیے مشترکہ سپیشل سکواڈ تعینات رہیں گے ،14 اگست یوم آزادی کے موقع پر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ تعینات کیا جائے گا، پٹاخے پھوڑنے، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔#/s#