سکھر(این این آئی)ایف بی آر کے شعبہ کسٹمز میں من پسند افسران تعینات ہونے کا انکشاف ، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایف بی آر زرائع کے مطابق ایف بی آر کے شعبہ کسٹمز میں من پسند افسران کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے ، سترویں گریڈ کے سپرنٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ کلیکٹر کی اہم ترین پوسٹ پر تعینات کردیا گیا، ذرائع کے مطابق کسٹم ایکٹ سے لاعلم اسسٹنٹ کلکٹر کو بالائی سندھ کی اہم ترین چیک پوسٹس کی ذمیداری بھی دے دی گئی، نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کلکٹر کو لاڑکانہ، جیکب آباد اور ڈیرہ موڑ
کسٹمز چیک پوسٹ سپرد بھی کردی گئیںجبکہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن یونٹ میں فرائض انجام دینے والے منو مل کو کسٹم ایکٹ سیکشن پانچ کے تحت اسسٹنٹ کلیکٹر کی چارج دی گئی، زرائع کے مطابق تینوں مرکزی چیک پوسٹس سے یومیہ کروڑوں روپے کا سامان گذرتا ہے، جونیئر افسر کو اہم ترین چیک پوسٹس دے کر سینئر افسران کی حق تلفی کی گئی،واضع رہے کہ ایک نوٹیفکشن کے مطابق ڈی سی لیول کے تین سینئر افسران کو نظر انداز کرکے سپرنٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ کلیکٹر کی چارج دی گئی۔