جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی وی کی مقبولیت میں اچانک غیر معمولی اضافہ ، عالمی میڈیا کا اعتراف

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن   )پاکستان ٹیلی ویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوںکی بدولت قومی ادارے نے انتہائی کم وقت میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔پی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ڈرامہ سیریل’’غازی ارطغرل‘‘ نے مقبولیت کی دوڑ میں عالمی معیار کے بہترین چینلز کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ اس حقیقت کا

برملا اعتراف کر رہے ہیں کہ پی ٹی وی نے اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کا بھرپور طریقے سے آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی وی کے شائقین اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پی ٹی وی کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی وی ہوم کے یوٹیوب چینل پر پیش کیے جانے والے ارطغرل غازی کی صرف پہلی قسط کے ناظرین کی تعداد چار کروڑ چوہتر لاکھ تک  تھی جو پی ٹی وی کی تاریخ کی واحد مثال ہے۔ پی ٹی وی کی اس غیر معمولی کامیابی نے اس مخصوص مافیا کے پیٹ مروڑ پیدا کر دیے ہیں جس کا ہدف قومی اداروں کو ناکام دیکھنا اور مایوسی پیدا کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ مخصوص افراد صحافت کا لبادہ اوڑھ کر قومی ادارے پی ٹی وی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔چھوٹے چھوٹے آن لائن چینلز پر حقائق کے منافی اور من گھڑت خبریں چلا کر پی ٹی وی کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ایک سعی لاحاصل ہے۔سوشل میڈیا کے یہ چینلز جن کے صارفین کی تعداد ایک سو بھی نہیں ہے پی ٹی وی پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کی ترقی و استحکام کا سفر اسی رفتار سے جاری رہے گا۔کسی بھی شخص کو اس بات کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ایک قومی ادارے اور اس سے منسلک باوقار شخصیات کے خلاف ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرے۔ادارہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتا ہے جو سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی خبریں چلا کر قومی ادارے کی مقبولیت اور ساکھ کوخراب کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…