بٹگرام، وادی ناران کاغان سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دی گئی، سیاحوں کیلئے خوشخبری

8  اگست‬‮  2020

بٹگرام(آن لائن) وادی ناران کاغان سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دی گئی،ناران کاغان آنے والے سیاح وادی میں کچرا پھیلانے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کاروائی ہوگی ڈائیریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تفصیلات کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وادی ناران کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی

جبکہ اب باقاعدہ طور پر ان سیاحتی مقامات کو سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ قدرت نے وادی کاغان کو بے پناہ حسن سے مالا مال کیا ہے لیکن اسے اشرف المخلوقات کے غیر ذمہ دارانہ رویوں سے سنگین خطرات لا حق ہیں،ناران جانے والے سیاح حضرات وادی میں کچرہ اور گندگی نہ پھیلائیں انھوں نے مزید کہا کہ کہ حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے پلاسٹک کا استعمال ہمارے ماحول کو تباہی سے دو چار کر چکا ہے،اس لیئے پلاسٹک کی اشیاء جیسے خالی بوتلیں وغیرہ ادھر اُدھر پھنکنے کی بجائے اپنی گاڑی میں رکھ کر واپسی پر KDA کے کوڑا دانوں میں ڈالیں ڈی جی KDA کا کہنا تھا کہ انہوں نے علاقے کی بہتر صفائی ستھرائی کے لیئے اضافی سینٹری ورکرز تعینات کیے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دو شفٹوں میں کچرہ اٹھاتے ہیں لیکن اگر ہزاروں اہلکار بھی تعینات کر دیے جائیں پھر بھی عوام کے تعاون کے بغیر ہم صاف ستھرے ماحول کا مقصد حاصل نہیں کر سکتے انھوں نے سیاحوں سے درخواست کی کہ وہ وادی میں تیز رفتار ڈرائیونگ اور دریا میں نہانے سے گریز کریں اور خود کو دوسرے سیاحوں کے لیے زحمت کا ذریعہ نہ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…