حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی آپریشن مکمل بحال کرنیکا اعلان، کورونا سے پریشان پاکستانی عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی سفر کو مکمل طور پرکھول دیا گیا ہے، 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔جبکہ یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں سفر کرسکیں گے۔ انہوں نے

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے، لاک ڈاؤن پھرسمارٹ لاک ڈاؤن کا سسٹم آیا، ہم نے ایک مربوط حکمت عملی بنائی، انٹرنیشنل جریدوں میں بھی پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے، پاکستان نے زبردست کام کیا ہے۔ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے کچھ سیکٹرز کو بند کیا ہو اتھا، آج این سی اوسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کی سفارشات پر قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی ادارے 15ستمبر کو ایک تاریخ دی گئی ہے، آخری نظرثانی 7 ستمبر کو اجلاس ہوگا، جس میں پھر جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، جبکہ سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیا جائے، جبکہ ملک بھر میں تمام ریسٹورنٹس کوان اور آؤٹ ڈور سروس 10 اگست کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی،اسی طرح 10اگست سے سینماء ہالزاور تھیٹرز کو بھی کھول دیا جائے گا۔کبڈی، رگبی، کشتی کے علاوہ اور شائقین کے بغیر باقی اسپورٹس کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح بیوٹی پارلرز، جم کلب، پارکس، کھولنے کی 10اگست سے اجازت دے رہے ہیں۔ ان سب سیکٹرز کو کھولنے کیلئے ایس اوپیز بنائے جا رہے ہیں۔ شادی ہالز بھی 15ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے، میٹرو بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر

پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینیں اور ایئرلائنز کا آپریشن مکمل بحال کردیا ہے۔ 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔ جبکہ یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں سفر کرسکیں گے۔ مزارات کو بھی کھولا جارہا ہے، عرس کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ محرم الحرام میں بھی ایس اوپیز کا مکمل خیال کیا جائے گا، اس حوالے سے علماء کرام کی مشاورت سے مل کر ایس اوپیز بنائیں گے۔ تمام کاروبار جن میں مارکیٹس، دکانوں، بازاروں پرفوری پابندی ختم کی جارہی ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…