لاہور(این این آئی)لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ایکسائز دفاتر 10اگست سے سٹاف کی مکمل حاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکریڑی ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے دفاتر مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز نے ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں
کہا گیا ہے کہ 10اگست سے افسران وملازمین دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، چیف سیکرٹری کے حکم پر کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھا جائے، دفاتر میں آنیوالے شہریوں کو بھی ایس او پیز پرعملدرآمد کرایاجائے، تمام دفاتر میں سینیٹائرز اورماسک کااستعمال ضروری ہے اور سماجی فاصلے کے اصول پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔