پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع

5  اگست‬‮  2020

سرگودھا(این این آئی)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں جبکہ اسمارٹ لاک ڈائون کے ختم ہونے پر بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کو ہیں اور الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز،ریجنل الیکشن کمشنرز، الیکشن آفیسرز شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے 65 افسران کے

تبادلوں کے احکامات جاری کئے جن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 4 افسر، صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے 17، سندھ کے 14 اور خیبرپختونخوا کے 18 افسروں، صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے 12 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی، پنجاب حکومت نے رواں سال کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا گرین سگنل دے دیا اور اراکین اسمبلی کو کورونا کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دیا? جبکہ اراکین اسمبلی کو حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے اور اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ توجہ دینے پر زور دیا گیا۔اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کے لئے کام کریں گے۔ اسمارٹ لاک ڈائون ختم ہونے کے ساتھ ہی بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔اس نئے بلدیاتی نظام میں پنجاب کے 9 ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال، بہاورلپور، ڈیرہ غازی خان اور لاہور کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا ملا ہے۔نئے بلدیاتی نظام کے تحت صوبہ میں 22 ہزار وِلیج کونسلز اور 2500 سے زائد نیبرہوڈ کونسلز قائم ہوں گی، دیہات میں تحصیل اور پنچایت کونسلیں جبکہ شہروں میں میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشن اورنیبرہوڈ کونسلیں بنیں گی، شہری اور تحصیل کونسلز کے انتخابات جماعتی اور نیبرہوڈ کونسلز، پنچایت کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، اس سے پہلے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 نافذ تھا جسے ختم کرکے لوکل گورنمنٹ 2019 نافذ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…