بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

خطبہ حج کا مختلف زبانوں میں براہ راست اور فوری ترجمہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کرنے لگا

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطبہ حج کا مختلف زبانوں میں براہ راست اور فوری ترجمہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر رہا ہے۔ تین سال پیشتر شروع کیے گئے

اس پروگرام میں رواں سال 10 زبانوں میں میدان عرفات سے خطبہ حج براہ راست پیش کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رواںسال کرونا وبا کی وجہ سے حج متاثر ہوا مگر اس کے باوجود میدان عرفات سے خطبہ حج کے ترجمہ پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ترجمہ پروگرام کو پوری دنیا بالخصوص حجاج کرام کے سامنے پیش کرنے کیلیے 100 ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیںاعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ سنہ 1441 ہجری میں حج کے خطبے کے ترجمے کے منصوبے کے زائرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سامعین کی تعداد ساڑھے 7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہ لوگ بیک وقت ترجمے کے ساتھ اپنی زبان میں خطبہ سے مستفید ہو رہے ہیں۔خطبہ حج کے مختلف زبانوں میں سامعین کی بات کی جائے تو اردو زبان بولنے والے پہلے نمبر پر ہیں۔ اس بار اردو زبان کے 20.2 فی صد نے خطبہ جمعہ کا ترجمہ سماعت کیا۔ اردن سامعین کی تعداد ڈیڑھ ملین، ، انگریزی کے انگریزی کے ایک ملین یعنی 13.5 فی صد ، بنگالی کے 9 لاکھ یعنی 11.9 فی صد، فرانسیسی سات لاکھ 35 ہزار، 9.8 فی صد،ملائی سات لاکھ 15 ہزار، چینی کے 9 لاکھ 15 ہزار،، فارسی کے سات لاکھ ، ترکی کے چھ لاکھ اور ہوسیری کے چھ لاکھ سامعین نے خطبہ حج کو اپنی زبان میں ترجمے کے ساتھ سنا۔سب سے زیادہ خطبہ حج سننے والوں میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، پاکستان ، برطانیہ ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، فرانس اور امریکا شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…