سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وہ سیالکوٹ این اے 75 سے ن لیگ کے رکن اسمبلی تھے، وہ لاہور کے ہسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج تھے۔
مرحوم تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے ان کی نماز جنازہ مغرب کے بعد ان کے آبائی گاؤں آلو مہار شریف میں ادا کی جائے گی۔