کراچی (این این آئی)عیدالاضحیٰ سے قبل کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔عید قرباں سے ایک روز پہلے شہرقائدمیں سبزی فروش بے لگام ہوگئے اور انہوں نے سامان مہنگے داموں فروخت کرکے شہریوں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے شروع کردیئے ہیں۔ عیدالاضحیٰ پر گوشت میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئیں۔مارکیٹ سروے کے مطابق عیدقرباں کے موقع پر دھنیا، پودینہ،پیاز،،آلو،ٹماڑ،کچا پپیتہ،کھیرا،لیموں،ہری مرچ چھوٹی اور بڑی کے دام دگنے کردیئے گئے۔جمعہ کو شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دھنیا25 روپے،
پودینہ25 روپے،پیاز50 روپے کلو،آلو60 روپے سے80روپے کلو،ٹماٹر120رپے سے150روپے فی کلو،کچا پپیتہ 80روپے سے100روپے،کھیرا60روپے سے80روپے۔لیموں 200 روپے سے250روپے کلو،ہری مرچ چھوٹی وبڑی40 روپے پاؤ فروخت کی گئیں، لہسن چھلا ہوا 280 روپے بڑھ کر 400 روپے تک پہنچا دیا گیا اسی طرح ادرک کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔اسی طرح شہرکے عوام عید کیلئے مہنگا آٹا اور چینی بھی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس طرح عید الاضحیٰ عوام کیلئے مہنگائی کا بدترین تحفہ لائی ہے۔