عید سے قبل گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

31  جولائی  2020

لاہور(این این آئی) اوگرہ نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1.50روپے کا اضافہ کردیا جس سے گھریلو سلنڈر 18 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 70 روپے اور 1339 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ ہوگیا ۔ ملک بھر میں صارفین کو گیس 114 روپے فی کلو کی جگہ 115 روپے 50پیسے،

گھریلو سلنڈر 1345روپے کی جگہ 1363 روپے 55پیسے، کمرشل سلنڈر 5175 روپے کی جگہ 5244 روپے میں دستیاب ہو گا۔ بین الاقوامی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کہ بعدایل پی جی 350 ڈالر سے بڑھ کر 355 ڈالر ہو گئی۔ لوکل منڈی میں اضافہ بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث ہوا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل پیداواری ادارے جے جے وی ایل جام شورو جوائنٹ وینچر کو فوری طور پر چلایا جائے تا کہ لوکل پیداوار بڑھنے سے عوام کو سستی ایل پی جی دستیاب ہو سکے اور حکومت کو جے جے وی ایل کی بندش سے سالانہ 4 ارب کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…