منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف بی آر حکام کسی سے ہدایات لے رہے ہیں، واضح ہو گیا  اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا 

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی آزادی اور خودمختاری پر ایک بار بھی سوالات اٹھا دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے دوسرے خط کی

کاپی حاصل کر لی گئی جس میں سرینا عیسیٰ نے کہا کہ جس شخص نے اے آر یو کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر مجھ سے متعلق معلومات اکٹھا کیں اسی شخص کو میرے کیس میں اِنکم ٹیکس آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔سرینا عیسیٰ نے کہاکہ 9 جولائی2020 سے ان سوالات کا جواب مانگ رہی ہوں مگر ایف بی آر حکام میرے پوچھے گئے 12سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ اپنے ٹیکس ریٹرنس کی کاپی کا مطالبہ کیا تھا جو فراہم نہیں کیے جا رہے، ریحان نقوی جنہوں نے میرے ٹیکس ریٹرن فائیل کیے تھے وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر میں 21 جولائی کو خود دوبارہ ایف بی آر میں پیش ہوئی اور جواب الجواب جمع کرایا۔سرینا عیسیٰ نے کہا کہ ایف بی آر کے بھیجے گئے نوٹسز کی تحریروں میں واضح فرق موجود ہے تاہم دونوں پر دستخط کمشنر ایف بی آر ذوالفقار احمد کے ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ایف بی آر حکام کسی سے ہدایات لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…