ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا مولانا فضل الرحمن نے عید کے بعد بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کردیا

datetime 31  جولائی  2020 |

سرگودھا (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گی ،حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے،اگر اب بھی نااہل عوام دوشمن حکومت کیخلاف تحریک نہ چلائی گئی تو پھر اس کاخمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑے گا، جن کی تمام امیدیں اپوزیشن پر ہیں

۔میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا لانگ مارچ ملک کی تاریخ کا وہ واحد مارچ تھا جو پرامن طریقے سے منعقد ہوا جس نے ایک تاریخ رقم کرکے رکھ دی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس وقت اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں ہمارا ساتھ دیتی ہے تو یہ سلیکٹڈ حکومت کب کی اپنے انجام کو پہنچ چکی ہوتی ۔انہوںنے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ قوم اور ملک کو اس سلیکٹڈاور نااہل حکومت سے نجات دلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی وقار جمہوریت کی بحالی اور ملک کو ترقی کیلئے بھرپور کردار اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید کے بعد بھی اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جدوجہد نہ کی تو پھر اس حکومت کو گرانا بہت مشکل ہو جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جو بھی بل حکومت پیش کرے اس کی بھرپور مخالفت کی جائے وہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں بڑی پارٹیاں ان کے موقف کی تائید کریں گی ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اس وقت تباہی کے دہانے کو پہنچ چکاہے، کمر توڑ مہنگائی اقربا پروری اور سیاسی انتقام کے ذریعے عمران نیازی اور اس کے حواری جھوٹ در جھوٹ بول کردنیامیں ایک تماشابنے ہوئے ہیں نیب حکومت کی کٹھ پتلی بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ پاکستان کی ایک اعلیٰ عدلیہ نے ان پر سوال اٹھائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…