سمندری فرش پر دنیا کے بڑے تحقیقی اسٹیشن اور فطری مسکن کا منصوبہ  تکمیل میں کتنے سال لگیں گےاور یہاں کیا کچھ ہوگا؟پڑھئے حیرت انگیز تفصیلات

29  جولائی  2020

پیرس(این این آئی) تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر کے فرش پر ایک تحقیقی مرکز اور سمندری حیات کا مسکن قائم کیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے روحِ رواں، اسکوبا ڈائیور اور محقق فیبین کوسٹو اور صنعتی ڈیزائنر ایز بیہار ہیں۔پروٹیئس کے نام سے 4000 مربع فٹ پر مشتمل سمندری تجربہ گاہ کے کئی گوشے (ماڈیول) قائم کئے جائیں گے جہاں دنیا بھر کے سائنسداں سمندروں پر تحقیق کے لیے

مدعو کئے جائیں گے۔ مختلف حصوں میں مختلف اقسام کے تجربات کئے جائیں گے جن میں آب و ہوا میں تبدیلی سے لے کر آبی حیات تک شامل ہیں۔اس کے اہم حصوں میں تجربہ گاہیں، ذاتی کوارٹر، طبی سہولیاتی مرکز، اور مون پول ہے جہاں سیلوگ سمندری فرش تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پورے مرکز کو شیشے میں بند کرکے وہاں غذائیں اگائی جائیں گی ، بجلی کے لیے شمسی پلانٹ لگائے جائیں گے اور ساتھ ہی ایک ویڈیو پروڈکشن ہاؤس بھی بنایا جائے گا۔ اس مرکز سے سونامی اور سمندری طوفانوں کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔پروٹیئس کو زیرِ آب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کہا جارہا ہے جہاں حکومت اور نجی اداروں کیماہرین مل کر کام کریں گے اور دنیا بھر سے سائنسدانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس کے خالقین میں شامل فیبین کوسٹو، مشہور اسکوبا ڈائیور اور سائنسداں یاک دی کوسٹو کے پوتے ہیں اور اس سے قبل وہ ٹرائے نامی 14 فٹ طویل تحقیقی آبدوز بھی تیار کرچکے ہیں۔فیبین کیمطابق سمندروں پر تحقیق خلائی تحقیق سے 1000 گنا زیادہ اہم ہے کیونکہ ہماری بقا سمندروں سے ہی وابستہ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ  ہم نے مشکل سے سمندروں کا 20 فیصد حصہ ہی دیکھا ہے ۔ اسی لئے منصوبے پر تیزی سے کام جارہی ہے جس کی تکمیل میں تین سال لگیں گے۔پروٹیئس منصوبے میں سمندری جانداروں کے لئے خصوصی مسکن یا گھر بھی بنائے جائیں گے اور ماہرین دن رات بلکہ ہفتوں تک یہاں رہ کر اپنی تحقیق انجام دے سکیں گے۔دوسری جانب اس وقت فلوریڈا کے ساحل سے قریب زیرِ آب ایک ایسی ہی  چھوٹی تجربہ گاہ 400 مربع فٹ رقبے پر واقع ہے جہاں سائنسداں دن رات رہتے ہوئے اپنی تحقیق انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…