اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دیدی فیصلے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، چینی کی پیداوار میں گٹھ جوڑ کو روکنے کیلئے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
منگل کو مشیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دیدی کابینہ کی منظوری سے فیصلے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پی ایس او کی درآمدی قیمت کی بجائے عالمی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہو گی ،کمیٹی نے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دی چینی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے خریدی جائے گی،چینی کی درآمد کرنے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے سیکریٹریوں کی کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی نے حبیب بینک لمیٹڈ کے بیجنگ برانچ کیلئے 30 کروڑ چینی کرنسی آر ایم بی کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی اجلاس میں سوات موثر وے کیلئے 34 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی کمیٹی نے ایل این جی کے ٹرمینلز کی فاضل صلاحیت کو نجی شعبے کی کمپنیوں کو استعمال میں لانے کی اجازت بھی دیدی۔