بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آسکرایوارڈ یافتہ موسیقاراے آررحمان کیخلاف بالی ووڈ میں خطرناک گینگ کا انکشاف

datetime 27  جولائی  2020 |

ممبئی(این این آئی) آسکرایوارڈ یافتہ موسیقاراے آررحمان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔عالمی شہرت یافتہ اورآسکرایوارڈ یافتہ اے آررحمان کے کمپوزکردہ گانے شہرت کی بلندیوں پرپہنچتے ہیں اور فلم ہدایتکار و پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ

اے آررحمان ان کی فلموں کے گانے کمپوز کریں۔اے آررحمان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بالی ووڈ میں کم کام اس لیے کررہے ہیں کیونکہ کچھ افواہوں اورغلط فہمیوں کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں کم اور تامل فلموں میں وہ زیادہ کام کررہے ہیں۔اے آررحمان نے کہا کہ ایک فلم کے ہدایتکاران کے پاس آئے جنہیں انہوں نے 2 دن میں 4 گانے بنا کردیے، لیکن انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اے آررحمان کے پاس جانے سے ہدایتکارکومنع کیا تھا جس کے بعد مجھے سمجھ آیا میرے خلاف بالی ووڈ میں ایک گینگ کام کررہا ہے۔ اے آررحمان نے کہا کہ پرمیں اس متعلق زیادہ سوچتا نہیں کیونکہ میں قسمت پربھروسہ رکھتا ہوں، ہر چیز خدا کی طرف سے ہے اور میں اچھی فلموں کو کبھی بھی نہ نہیں کرتا ہوں۔اے آررحمان کو جتنے ایوارڈز ملے وہ شاید کسی بھی بھارتی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ انہیں بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈزمل چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر انہیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تامل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اوراس انڈسٹری نے  12 ایوارڈزسے نوازا ہے۔  2009 میں ان کو سلم ڈاگ فلم کے لیے بہترین موسیقی دینے پرآسکرسے نوازا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…